ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کافی ہندوووٹرمیرے ساتھ ہیں،پی ایم کے بوٹی بوٹی بیان پر عمران مسعودکاپلٹ وار

کافی ہندوووٹرمیرے ساتھ ہیں،پی ایم کے بوٹی بوٹی بیان پر عمران مسعودکاپلٹ وار

Fri, 05 Apr 2019 21:26:54  SO Admin   S.O. News Service

سہارنپور:5 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے لیڈر اور یوپی کی سہارنپور سیٹ سے امیدوار عمران مسعود نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’بیٹی بیٹی اور بوٹی بوٹی‘‘بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا بیان وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتاہے۔عمران مسعود نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرناچاہیے۔یہ صاف طور پر ان کی بوکھلاہٹ ہے۔چونکہ یہاں سہارنپور میں چونکہ ہندو ووٹر بہت بھاری تعداد میں میرے ساتھ جڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ان کومتاثرکرنے کے لیے اس قسم کی زبان استعمال کیا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ عمران مسعودکی 2014 الیکشن سے پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم امیدوار نریندر مودی کو بوٹی بوٹی کاٹنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ ان کے اس بیان پراس وقت کافی تنازعہ ہواتھا۔ پی ایم مودی نے جمعہ کی ریلی میں عمران مسعود کے اسی مبینہ متنازعہ بیان کا ذکر کیاہے۔


Share: